دنیا
31 اگست ، 2016

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیر ی شہید،3زخمی

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیر ی شہید،3زخمی

ریما مجاہد....مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کم نہ ہوسکی ،بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیر ی کو شہید کردیا، فائرنگ سے 3 کشمیر ی زخمی بھی ہوئے۔

سری نگر کے علاقے نوہاٹہ اور ایم آر گنج میں کرفیو اب بھی برقرار ہے،مقبوضہ کشمیر میں 54 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے، وادی میں آج بھی بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی درندگی نے ایک اور کشمیر ی کی جان لے لی اور کئی کو زخمی کردیا، وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں کل تک ہڑتال جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں :