کاروبار
31 اگست ، 2016

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

 

علی بھٹی ....وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن ایکٹ 1956ء کی جگہ نئے قانون ’’پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ‘‘ کی منظوری دے دی، ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس کےفوری نفاذ،نان فائیلرز کےلئےٹیکس چھوٹ میں دسمبر تک توسیع دینے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، سپریم کورٹ کی جانب سےکالعدم قراردیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اجلاس میں ٹیکس لاء2016ء کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، جسے قومی اسمبلی وسینٹ میں پیش کیا جائےگا،یہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ اجلاس میں انپٹ ایڈجسٹمنٹ آٹومیٹک ہوگئی ٹیکس کولیکشن میں10 فی صد اضافہ متوقع ہے،نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح زیروعشاریہ 4فیصد آئندہ4 ماہ تک برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پانچ روپے کے سکے کاڈیزائن تبدیل اور 10 روپے کے سکے کااجرا منظورکیا گیا، کابینہ نے پارلیمنٹیرینز اور جنرل ٹیکس پیئرزکی ٹیکس ادائیگی کی معلومات پرمشتمل ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دے دی ۔

ان کا کہناتھاکہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر1956 کے انکوائری کمیشن کی جگہ نئے قانون کی منظوری دے دی یہ ’’پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ‘‘ کہلائےگا اور2ستمبر کوشروع ہونے والے پارلیمنٹ کےاجلاس میں پیش ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوہرے ٹیکس کےخاتمے،ای سی ڈی کے ساتھ ٹیکس معاملات میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ بھی برقرار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ 4 ماہ سے برقرار رہیں 10 ارب کا بوجھ برداشت کیااور آئندہ ماہ بھی رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور آئندہ قیمتوں کے ریویو کا نظام بھی بنادیاہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہناتھاکہ وفاقی کابینہ نے مستحق افراد کو کینسر، جگر، گردے اور دیگر سنگین بیماریوں کے علاج معالجے کی سہولیات کی پالیسی کی بھی منظوری دے دی ۔

مزید خبریں :