پاکستان
31 اگست ، 2016

سندھ ایپکس کمیٹی کا تمام جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کےغیرقانونی دفاترختم کیےجائیں گے، 22اگست جیسے واقعات قبول نہیں، کراچی آپریشن تیز کیا جائے گا،ڈی جی رینجرز نے کوٹا سسٹم ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

ایم کیوایم کی گرفتارخواتین نے 22اگست کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونےکااعتراف کرلیا، گھر والوں نےہنگامہ آرائی کی جگہ پر خواتین کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے اس بات کا انکشاف کیا۔

حکام نے سندھ ایپکس کمیٹی کو دی جانے والی بریفنگ میں اندرونی کہانی بیان کردی ،22 اگست کو کراچی میں پیش آنے والے واقعات کی حقیقت سامنے آگئی۔

اندر کی کہانی باہر آگئی،اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر گرائے جائیں گےکوئی زبردستی قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کوٹا سسٹم ختم کرنے کی تجویزدی، ان کا کہنا ہے کہ کوٹا سسٹم سے میرٹ پر عمل نہیں ہوتا۔

22 اگست کو کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں میں کون ملوث تھا، ہوا کیا تھا، اس حوالے سے حکام نے ایپکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کی گرفتارخواتین نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، یہی نہیں بلکہ گرفتار خواتین کے اہل خانہ نے تحریری طور پر ان خواتین کی ہنگامہ آرائی کی جگہ پر موجودگی کی تصدیق بھی کردی ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی و یڈیوز کی مدد سے کئی اہم معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں ،22 اگست کے واقعے پر ابھی تحقیقا ت کی جاری ہیں، امکان ہے کہ اہم پیش رفت ہو گی ۔

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے کہ ہنگاموں سے نمٹنے کےلیے خصوصی فورس بنائی جائے گی ، تمام جماعتوں کے غیرقانونی دفاتر گرائے جائیں گے ،اسلحے کی نمائش پرپابندی میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر صرف کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ لگائی جائیں گی ،قربانی کی کھالیں زبردستی جمع کرنےوالوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں چلنے والے تمام گاڑیوں پر کمپیوٹرائز ڈچپ والی نمبر پلیٹ لگائی جائے گی، اسلحے کی نمائش پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے سو اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس قائم کی جائے گیا، تفتیش کے شعبے میں سراغ رساں بھرتی ہوں گے، ملک کو گالی دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر بھی ختم ہوں گے،قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے این اوسی ضروری ہے۔

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نےکی، اجلاس میں گورنر سندھ، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کی میڈیا بریفنگ مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے دی، اجلاس میں سیکیورٹی حکام نے اپنی رائے اور تجاویز بھی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر جو قبضے کی زمین پر تھے انہیں گرایا ہے، دیگرجماعتوں کے غیر قانونی دفاتر بھی ختم ہوں گے، اس معاملے پر وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق پر لازمی عمل کرائیں گے۔

مزید خبریں :