دنیا
31 اگست ، 2016

افغانستان میں یر غمال امریکی جوڑے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

افغانستان میں یر غمال امریکی جوڑے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

 

ویب ڈیسک...افغانستان میں یر غمال امریکی، کینیڈین جوڑے کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یر غمالیوں نے اپنی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہو ئے کابل حکومت پر دبائو ڈالیں کہ وہ طالبان جنگجوئوں کو پھانسی دینے کی اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہو ئے عمل در آمد روک دیں۔

افغانستان میں چار سال سے یر غمال جو شو بوائل کینیڈین اور اسکی امریکن بیوی کیٹ لین کولمین دوران قید دو بیٹوں کو جنم دے چکے ہیں کو 2012میں اس وقت یر غمال بنا لیا گیا تھا جب وہ افغانستان سے واپس جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی غیر سرکاری عالمی آرگنائزیشن(SITE) کی جانب سے شیئر کرائی جانے والے ویڈیو2منٹ اور31سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں یر غمال جوڑاپیغام دے رہا ہے کہ طالبان افغان صدر کی سخت پالیسی سے خوف زدہ ہیںجس کے تحت رواں سال مئی میں گرفتار6 طالبان کو پھانسی دی گئی تھی ،اس پالیسی کو روکا جائےخاص طور پر2014میں گرفتار کئے جانے والے حقانی گروپ کے انس حقانی کی پھانسی کے حکم کو فی الفور روکا جائے۔

مزید خبریں :