دلچسپ و عجیب
31 اگست ، 2016

جرمن باشندے نے دنیا کی وزنی ترین سائیکل تیارکرلی

جرمن باشندے نے دنیا کی وزنی ترین سائیکل تیارکرلی

 

جرمن باشندے نے دنیا کی وزنی ترین سائیکل تیار کرلی ہے، عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 500گز کا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔

سائیکل نقل وحرکت کیلئے استعما ل کی جانے والی ایک عام اور سستی سواری ہے جسے دنیا بھر میں بچے ہو ںیا بڑے ہر عمر کے افراد شوق سے چلاتے ہیں لیکن یہ کوئی عام سائیکل نہیں ہے۔

جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ان صاحب نے دنیا کی سب سے وزنی بائیسائیکل تیار کر ڈالی ہے جس کا وزن 940کلو گرام ہے۔49سالہ فرینک ڈوز نامی شخص کی تیار کردہ سائیکل اسکریپ اور ٹرک کے ٹائروں کی مدد سے تیار کی گئی ہے ۔

دیوہیکل بائیسائیکل کی تیار ی پرساڑھے 3ہزار پاؤنڈ خرچ کرنے کے بعدبھی ان صاحب کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 500گز کا فاصلہ طے کرنا ہے۔

مزید خبریں :