دنیا
31 اگست ، 2016

کیلی فورنیا: جنگل میں لگی آگ آبادی کیلئے خطرہ بن گئی

کیلی فورنیا: جنگل میں لگی آگ آبادی کیلئے خطرہ بن گئی

 

کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ مقامی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی ،700 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔آگ تیزی سے آبادی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔

کیلی فورنیا کی کاؤنٹی ریور سائڈ میں سڑک کی جانب بڑھتی آگ کو فضا سے بھی بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، طیارے فضاسے کیمیکل پھینک کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نزدیکی آبادی کو خطرے کے پیش نظر 700 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں، خطرناک آگ 400 ایکڑ تک پھیل چکی ہے، 300 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :