دنیا
31 اگست ، 2016

بھارت موسلا دھار بارشیں، حیدرآباد میں سات افراد ہلاک

بھارت موسلا دھار بارشیں، حیدرآباد میں سات افراد ہلاک

 

بھارتی شہروں نئی دلی،گڑ گاؤں،اور حیدر آباد دکن میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا،سڑکیں تالاب بن گئیں، حیدر آباد دکن میں چھت اور دیوارگرنے کے واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے،سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں پھنسی ہو ئی نظر آئیں۔

دوسری جانب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ، حیدر آباد دکن میں دو مختلف حادثات میں دو خاندانوں کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید خبریں :