پاکستان
31 اگست ، 2016

کارکنان کی الطاف سے جذباتی وابستگی پاکستان سے زیادہ نہیں، خالدمقبول

کارکنان کی الطاف سے جذباتی وابستگی پاکستان سے زیادہ نہیں، خالدمقبول

 

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کارکنان کی الطاف حسین سے جذباتی وابستگی پاکستان سے زیادہ نہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرہ لگایا تو پوری جماعت کھڑی ہوئی،جس نے 22 اگست کو پر تشدد کارروائی میں حصہ لیا اُسے سزا ملنی چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بہت عرصے سے ڈیمانڈ تھی کہ کسی کو مائنس کر دیا جائے،میرے ساتھ حکومت کی دی ہوئی کوئی سیکیورٹی نہیں،1992 ءمیں عظیم احمد طارق نے کسی سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :