پاکستان
31 اگست ، 2016

پی پی 232 :غیر سرکاری نتیجہ،ن لیگ کے یوسف کسیلیہ کامیاب

پی پی 232 وہاڑی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلیہ51ہزار 323ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں۔

تحریک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ 50ہزار 267ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی ٹی آئی کی امیدوارعائشہ نذیرجٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 232 کے نتائج تسلیم نہیں کرتے،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کےدھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔

عائشہ نذیرجٹ کا مزید کہنا ہے کہ وہاڑی میں تحریک انصاف کو دھاندلی سے ہرایاگیا،پولیس اورانتظامیہ ن لیگ کو جتوانے کے لیے سرگرم تھی۔

 

 

مزید خبریں :