پاکستان
31 اگست ، 2016

جو افسر نتیجہ نہیں دے سکتے، وہ سیٹیں چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ پنجاب

جو افسر نتیجہ نہیں دے سکتے، وہ سیٹیں چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناہےکہ جرمانوں سےکسی کو شرم نہیں آئے گی، ہتھکڑیاں لگتیں تو تبدیلی آتی، کام کے معاملے پرسمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کام نہ کرنےوالوں کی جگہ ٹیلنٹ اور جوان خون لے سکتاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہورمیں زرعی کانفرنس میں شرکت کی، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جو افسر رزلٹ نہیں دےسکتے،وہ سیٹیں چھوڑ دیں، کام نہ کرنےوالےگھروں میں بیٹھ کر اللہ اللہ کریں، ان کی جگہ اور لوگ آجائیں گے،صرف 3مہینے کی مہلت دیتا ہوں جو کام کرے گا،وہی رہے گا۔

شہباز شریف کاکہناتھاکہ بجٹ میں کسانوں کے لیے رکھا جانے والا حصہ ملکی تاریخ کا بڑا پیکیج ہے، کسانوں کوبلا سود قرضے، زرعی مشینری اور کھاد پر سبسڈی دی جارہی ہے،یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب میں کسان اور زراعت کو خوشحال کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں موجود ماہرین اور متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں، آئے روز کے بیرونی دوروں کے باوجود زراعت کیلئے ان کا عملی کام صفر ہے۔

 

مزید خبریں :