پاکستان
01 ستمبر ، 2016

قومی اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف مذمتی قراردادفاروق ستار پیش کرینگے

قومی اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف مذمتی قراردادفاروق ستار پیش کرینگے

پاکستان مخالف نعروں اور تقریروں کے بعد متحدہ قومی موومنٹ آج الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گی۔

ایک انٹرویومیں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بتایا،کہ 22 اگست کو پاکستان کی وحدت و سالمیت کی حدوں سےتجاوز کیا گیا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا قرارداد کا متن،ایم کیو ایم پاکستان کی 23 اگست کو کی گئی پریس کانفرنس سے ملتا جلتا ہوگا، جس میں الطاف حسین سے اظہار لا تعلقی ،ان کے بیان کی مذمت اور بیان پر معافی مانگی گئی تھی۔

مزید خبریں :