انٹرٹینمنٹ
01 ستمبر ، 2016

نئی مسٹری تھرلر فلم’ 'انفرنو‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نئی مسٹری تھرلر فلم’ 'انفرنو‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

 

ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام ہینکس اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان کی نئی مسٹری تھرلر فلم '’انفرنو‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاررون ہاورڈ کی یہ سنسنی خیزفلم امریکی ناول نگارڈین براؤن کی کتاب سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی بھول جانے کی بیماری کے شکار ایک ایسے شخص کے گرِد گھوم رہی ہے۔

جو اٹلی کے ایک اسپتال میں طویل عرصے تک بے ہوش رہنے کے بعد ہو ش میں آجاتا ہے۔یہ شخص گہری نیند سے اُٹھنے کے بعد ایک پیچیدہ پہیلی کا کھوج لگانے کیلئے انوکھی مہم پر نکل پڑتا ہے، جہاں اسے خطرناک حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

برائن گریزراورمائیکل ڈی لوسا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام ہینکس مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فلیسٹی جونز،بالی وڈ اداکار عرفان خان، بین فوسٹر، اومر سے،سڈ سے بیبٹ اوروولف گینگ شامل ہیں۔

تھرل، سنسنی اورڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال14اکتوبر کو برطانیہ جبکہ 28اکتوبر کو امریکہ کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید خبریں :