پاکستان
19 ستمبر ، 2016

براہمداغ بگٹی کا بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے جلا وطن رہنما براہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر جیو نیوز کے نمائندے مرتضی علی شاہ نے 15ستمبر کو پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں دی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ براہمداغ کو بھارتی حکومت کے ساتھ طویل مذکرات کے بعد پاسپورٹ ملنے والا ہے ۔

کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے باوثوق ذرائع نےجیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کو بتایا تھا کہ بھارت نے براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔

بھارتی شہریت ملنے کے بعد براہمداغ بگٹی اور ان کے قریبی ساتھی دنیا بھر میں کہیں بھی آزادنہ آجاسکیں گے، جس طرح دلائی لاما بھارتی پاسپورٹ پر دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :