پاکستان
20 ستمبر ، 2016

گجرانوالہ:ن لیگی کارکنوں کی انڈوں سے نشانہ لگانے کی مشقیں

گجرانوالہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سےپی ٹی آئی کےرائےونڈلانگ مارچ روکنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔

گجرانوالہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بڑی مقدار میں انڈے او ر ٹماٹر جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں اورانڈے اور ٹماٹر نشانے پر مارنے کے لئے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔

یوتھ ونگ کےکارکنوں کی بڑی تعداد نے اس ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔صدر پنجاب یو تھ ونگ ولید بٹ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دن ہر کارکن کا نشانہ ٹھیک جگہ پر لگے اس لئے ٹریننگ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :