دلچسپ و عجیب
21 ستمبر ، 2016

برطانیہ میں 87سالہ معمر شخص نے کالج میں داخلہ لے لیا

برطانیہ میں 87سالہ معمر شخص نے کالج میں داخلہ لے لیا

 


کہتے ہیں علم حاصل کرنے کے لئے عمر اور وقت کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی، اس لئے اگر علم حاصل کرنے کا شوق ہوتو کسی بھی عمر میںزیور تعلیم سے آراستہ ہوا جاسکتا ہے۔

برطانیہ میں ایسے ہی ایک باصلاحیت87سالہ بوڑھے شخص نے عزم و حوصلہ کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے کالج میں داخلہ لے لیا ہے۔

برطانیہ کے ایک قصبے Stourbridgeسے تعلق رکھنے والا یہ معمر شخص تعلیم حاصل کرنے کا اتنا شوقین ہے کہ کالج میں اپنی عمر سے کئی سال چھوٹے بچوں کے ساتھ ایک ہی کلاس میں بیٹھ کر شوق سے کتابیں پڑھتا ہے۔

اس موقع پر اسٹین نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ میں نے کالج میں اس لئے داخلہ لیا تاکہ مجھے نئی نسل سے ملنے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے۔

مزید خبریں :