دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2016

امریکامیں 2منہ والے بچھڑے کی پیدائش

امریکامیں 2منہ والے بچھڑے کی پیدائش

قدرت آئے دن کسی نہ کسی معجزے کی صورت میں اپنے ہونے کا یقین دلاتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک قدرتی معجزہ امریکی ریاست کینٹکی کے ایک فارم ہاؤس میں بھی رونما ہوا ہے جہاں ایک گائے نے 2 منہ والے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔

لکی نامی اس بچھڑے کے 2منہ،4آنکھیں اور 2ناک ہیں تاہم دو آنکھیں پیدائشی طور پر بند ہیں۔یہ بچھڑا جسمانی طور پرصحت مند ہے ۔

تاہم فارم ہاؤس کامالک بچھڑے کی زندگی کے حوالے سے کافی فکر مند ہے۔گائے کا یہ منفرد بچہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 

 

مزید خبریں :