دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2016

طویل القامت امریکی نوجوان،قد 7فٹ 8انچ، عمر 19سال

طویل القامت امریکی نوجوان،قد 7فٹ 8انچ، عمر 19سال

 

امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنے اونچے قد کی بدولت ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے نوجوان بروک براؤن کا قد 7فٹ 8انچ ہے جبکہ اس کی عمر صرف 19سال ہے۔

سوٹوز سینڈروم نامی بیماری میں مبتلا بروک کا ہر سال 6انچ قد بڑھتا ہے اور اگر یہ جاری رہا تو وہ آنے والے 2سالوں میں دنیا کے طویل القامت شخص کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے طویل القامت شخص کا اعزاز اس وقت ترکی سے تعلق رکھنے والے33سالہ سلطان کوسن کے پاس ہے جس کا قد 8فٹ 2انچ ہے۔

مزید خبریں :