پاکستان
22 ستمبر ، 2016

سندھ اسمبلی میں آج شراب، ہیروئن اور چرس پر بحث

سندھ اسمبلی میں آج شراب، ہیروئن اور چرس کے کھلے عام بکنے کا معاملہ زیر بحث رہا، ارکان کی جانب سے منشیات پر مسلسل بحث بازی پر اسپیکر اسمبلی نے پوچھ ہی لیا کہ آخر چرس گانجھا میں اتنی دلچسپی کیو ںلی جارہی ہے۔

اسمبلی کے اجلاس کے دوران فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے چرس، گانجا او رہیروئن کی برآمدگی سے متعلق سوال کیا، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں پکڑے جانے والی منشیات کے سلسلے میں کتنی گرفتاریاں ہوئی اور کتنے ملزمان کو سزا ملی جس پر صوبائی وزیر ایکسائز نے جواب دیا کہ اس وقت تعداد سے لاعلم ہیں۔

نصرت سحر نے کہا کہ آپ تیاری کرکے نہیں آئے، گاڑیوں میں چرس اور گانجا لائی جاتی ہیں۔

بحث کی گرما گرمی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی اس بحث میں کود پڑے، کہنے لگے کلفٹن میں بھی کھلے عام چرس اورگانجا بیچا جاتاہے، میراحلقہ ہے اس لئے میں یہ سوال کررہاہوں۔

خرم شیر زمان کے سوال پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی بھی بحث میں شامل ہوگئے اور تحریک انصاف کے رہنما سے سوال کرڈالا کہ آپ آخر چرس، گانجےمیں اتنی دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟

اس موقع پر خرم شیر زماں نے اسمبلی میں شراب نوشی سے متعلق تحریک استحقاق بھی پیش کی۔

 

مزید خبریں :