دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2016

لاہور :پی ایچ اے نے درختوں کی زندگی بچانے والی مشین منگوالی

لاہور :پی ایچ اے نے درختوں کی زندگی بچانے والی مشین منگوالی

ام فروا...لاہور میں درختوں کو ضائع ہونے سے بچانےکا حل نکال لیا گیا، پی ایچ اے والے ایسی مشین لے آئے جو درخت کو اکھاڑنے اور محفوظ جگہ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور کے جیلانی پارک میں کھڑی مشین درختوں کو احتیاط سے اکھاڑنے، دوسری جگہ منتقل کرنے اور زمین میں گاڑنے کے لیے ہے، درختوں کی زندگیاں بچانے والی یہ مشین امریکا سے منگوائی کی گئی، مشین نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پہلےدرخت کو اکھاڑا اور پھر لگایا۔

مشین میں پانی کی سہولت بھی موجود ہے، درخت کو زمین سے نکالنے سے پہلےاسے پانی دیتی ہے، پھر مٹی سمیت پورے کے پورے درخت کو اکھاڑ اور اٹھا کر جہاں لگانا ہو مہارت سے لگا دیتی ہے۔

پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران درختوں کا ضیاع بچانے کے لیے مشین درآمد کی گئی ہے۔

ریس کورس پارک میں آنے والے افراد انوکھی مشین کو دیکھ کر محظوظ ہوتے اور اسےموبائیل میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے۔

 

مزید خبریں :