دلچسپ و عجیب
23 ستمبر ، 2016

اسکائی ڈائیورز کا 13،000 فٹ بلندی پر ٹینس کھیلنے کا مظاہرہ

اسکائی ڈائیورز کا 13،000 فٹ بلندی پر ٹینس کھیلنے کا مظاہرہ

اسامہ خالد ... خطروں کے کھلاڑیوں کا 13ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کے دوران ہینڈ ٹینس کھیلنے کا شاندار مظاہرہ۔

اسکائی ڈائیونگ کے خطرناک ایڈونچر کے دوران بہادر کھلاڑیوں کے بھی ہوش اْڑ جاتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ ایسے بھی خطروں کے کھلاڑی ہیں جو اس ایڈونچر کے دوران بھی انوکھے کام کرجاتے ہیں۔

تصویر میں موجود اسکائی ڈائیورز کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے 13ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کے دوران ہاتھوں کے ذریعے ٹینس کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا۔

دونوں اسکائی ڈائیور زکی مہارت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں ہزاروں افراد ان کے ایڈونچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :