کاروبار
23 ستمبر ، 2016

توانائی ریگولیٹرز اجلاس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا

توانائی ریگولیٹرز اجلاس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا

سیف رحمان ... سارک ممالک کے توانائی ریگولیٹرز کے دوروزہ اجلاس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔ سارک ممالک کے درمیان بجلی تجارت کے فروغ اور بجلی نقصانات پر قابو پانے کیلئے ایک دوسرے کے ماہرین کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اسلام آباد میں سارک ممالک کے انرجی ریگولیٹرز کا دوروزہ اجلاس چیئر مین نیپرا طارق سدوزئی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں بھارت افغانستان بنگلا دیش بھوٹان مالدیپ سری لنکا اور نیپال کے نمائندے شریک ہوئے ۔

ذرائع نیپرا کے مطابق اجلاس میں سارک ممالک کے درمیان توانائی شعبے مین تعاون کیلئے سارک انرجی فریم ورک ایگریمنٹ پر عملدرآمد تیز کرنے پرا تفاق ہواممبر ممالک نے اتفاق کیا کہ بجلی نقصانات روکنے کیلئے سارک ممالک کے ماہرین کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ترجمان نیپرا نے بتایا ہے کہ سارک ممالک کے توانائی ریگولیٹرز کے اجلاس کا اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :