دلچسپ و عجیب
23 ستمبر ، 2016

امریکی طلبہ کا 49ہزار سینڈوچز بنانے کا ریکارڈ

 

امریکا میں یونیورسٹی کے طلبہ کا کارنامہ49ہزار سے زائد سینڈوچز بنا کر ریکارڈبنادیا

امریکا میں یونیورسٹی کے طلبہ نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک گھنٹے میں 49ہزار سے زائد مزیدارسینڈوچز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

کسی نےمزیدار جیلی لگائی تو کسی نے مکھن لگایا توکوئی ڈبہ لے کر آیا اورکوئی جلدی جلدی سینڈوچز پیک کرتا رہا ۔

امریکی ریاست پینسلوانیا کی یونیورسٹی کے ایک ہزار سے زائد طلبہ کا کارنامہ سو ،دو سو نہیں ایک گھنٹے میں پورے 49ہزار ایک سو سینڈوچز تیار کر کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ،اور سینڈوچز فلاحی اداروں کو بھیج کر ان کی مدد بھی کی ۔

مزید خبریں :