دنیا
24 ستمبر ، 2016

افغان فورسز اور طالبان معاہدہ پیچیدگیوں کا شکارہے،جان نکلسن

افغان فورسز اور طالبان معاہدہ پیچیدگیوں کا شکارہے،جان نکلسن

 

سلمان خواجہ...امریکی جنرل جان نکلسن نے کہاہے کہ افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان معاہدہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا ہے۔

کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ حزب اسلامی سے افغان فورسز کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حو صلہ افزا اقدام ہے۔ جس سے افغان تنازع کے حل میں مدد ملے گی ۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغان فورسز کا طالبان سے معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے افغان فورسز کا ملک میں اثر و نفوذ بڑھ نہیں سکا۔

امریکی جنرل نے دعویٰ کیا کہ اب بھی افغانستان کے 70 فیصد تک علاقوں پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے، جبکہ طالبان کا اثرو نفوذ 10 فیصد تک ہے۔

طالبان اپنے منصوبے کے مطابق اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی ہلاکتیں کم کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ صرف گذشتہ سال 5 ہزار سے زائد افغان سکیورٹی اہلکار ایک سال میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

مزید خبریں :