دنیا
24 ستمبر ، 2016

نارتھ کیرولائنا:سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر نیا موڑ آگیا

نارتھ کیرولائنا:سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر نیا موڑ آگیا

 

مدثر ظہیر خان ... امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت میں نیا موڑآگیا۔ہلاک ہونےوالےکیتھ سکاٹ کےلواحقین نےواقعےکی وڈیوجاری کردی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق وڈیو میں کیتھ کو گولی لگتے نہیں دکھایا گیا،تاہم وڈیو میں کیتھ کی اہلیہ کو اپیل کرتے سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ پولیس سے کہہ رہی ہے کہ کیتھ مسلح نہیں ہے، اسے گولی مت مارو۔

لواحقین نےپولیس کادعویٰ مستردکردیا اور کہا کہ کیتھ سکاٹ مسلح نہیں تھا،جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کیتھ مسلح اور پولیس کےلیےخطرہ تھا۔

پولیس کا واقعے کی وڈیو جاری کرنے سے گریز، پولیس کہا کہنا ہے کہ وڈیوجاری کرنے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں ۔شارلٹ میں سیاہ فارم شخص کی پولیس کےہاتھوں کےہلاکت کےبعدصورتحال بدستورکشیدہ ہے۔

شمالی کیرولائنامیں کرفیو کے باوجود چوتھے روز بھی شہربھر میں شدید مظاہرےجاری ہیں۔ہلیری کلنٹن اتوارکومظاہروں سےمتاثرہ شارلٹ کا دورہ کریں گی۔

مزید خبریں :