دنیا
24 ستمبر ، 2016

بھارتی فوجیوں پر جنگ کا خوف، چھٹی کی درخواستیں دیدیں

بھارتی فوجیوں پر جنگ کا خوف، چھٹی کی درخواستیں دیدیں

 

 

پاکستان کو دھمکیاں دینے کے بعد بھارت کے فوجیوں کی حلق میں آگئی اور بھارتی سنہا کے نام نہاد جانباز ، نڈر کھلائے جانے والے ’سینک ‘بارڈر سے دور گھروں کی طرف روانہ ہونے کی فکر میں لاحق ہوگئے اور دھڑا دھڑ چھٹی کی درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی فوج کو چالیس ہزار سے زائد بھارتی فوجیوں کی چھٹی کی مختلف درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ جن میں بھارتی فوجیوں نے مختلف بہانے تراشے ہیں کچھ فوجیوں نے اپنی درخواستوں میں لکھا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔

کچھ نے لکھا ہے کہ ان کے والدین کی طبیعت خراب ہے اس لئے چھٹی بھی دی جائے چھٹی کی درخواست دینے والوں میں بھارتی فوج کے کئی افسر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک بھارتی فوجی کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو محاذ پر نہیں جانے دے گی اگر پاکستان سے جنگ ہوئی وہ زندہ واپس نہیں آسکے گا۔

بھارتی فوجیوں کی طرف سے اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کے بعد بھارتی فوجی افسران نے بھارتی وزارت دفاع کو لکھا ہے کہ ان فوجیوں کا معاملہ حل کیا جائے اگر نہ کیا گیا تو پھر نئی بھرتی میں وقت لگے گا جو کہ اس بھارت متحمل نہیں ہوسکتا۔ 

مزید خبریں :