کاروبار
24 ستمبر ، 2016

کے الیکٹرک حصص کی خریداری ، چینی کمپنی میدان میں

کے الیکٹرک حصص کی خریداری ، چینی کمپنی میدان میں

 

کے الیکٹرک لیمیٹڈ کے66فیصد حصص کی خریداری کے لئے چینی کمپنی نے سب سے اچھی بولی دی ہے۔ خریداری معاہدہ آئندہ ہفتے طے پاجائے گا۔

2ارب 30کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی کمپنی کے الیکٹرک کے 66فیصد شیئر ابراج گروپ کی ملکیت ہے، جس کی خریداری کے لیے مختلف اداروں کی دلچسپی رہی، تاہم سب سے اچھی پیش کش شنگھائی پاور کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔

معاہدہ طے پاجانے پر کے الیکٹرک کا انتظام شنگھائی پاور کو منتقل ہوجائے گا، لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک کی اعلی قیادت اپنا کام جاری رکھے گی۔

کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان گیس خریداری معاہدے میں بھی ابہام ہے، تاہم خیال ہے کہ معاہدے میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں ہوگی۔

شنگھائی پاور کا کے الیکٹرک کے شیئر اچھی قیمت میں خریدنا عالمی سطح پر بہت اچھا پیغام ہوگا۔ ماہرین کو توقع ہے کہ پاور سیکٹر کے ایک بڑے ادارے کے بہتر انتظام میں آجانے کا فائدہ عوام کو بھی ہوگا۔

مزید خبریں :