دنیا
24 ستمبر ، 2016

فلسطینیوں کو غیرمحفوظ کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کا خوف

فلسطینیوں کو غیرمحفوظ کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کا خوف

 

ہر فلسطینی کو غیرمحفوظ کردینے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خود کو سب سے زیادہ غیرمحفوظ سمجھتے ہیں،وہ بھی اس قدر کہ واش روم بھی اکیلے نہیں جاتے بلکہ ان کے ساتھ ایک دو نہیں بلکہ بیس بیس گارڈز ہوتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم جن کی وجہ سے ہر فلسطینی خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے،لیکن شاید وہ خود کو دنیا کا سب سے زیادہ غیرمحفوظ شخص تصور کرتے ہیں ۔

شاید نیویارک میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا کہ جب بن یامین نیتن یاہو ایک معروف ہوٹل میں کھانا کھانے گئے تھے،اس دوران جب وہ باتھ روم گئے تو اس وقت بھی ان کی حفاظت کے لیے 20 گارڈ ان کے ساتھ ساتھ تھے ۔

ان میں کچھ باتھ روم کے دروازے پرکھڑے تھے اور کچھ دیگر لوگوں کو باتھ روم میں آنے سے منع کررہے تھے تاکہ اندر رش نہ ہو۔

مزید خبریں :