دنیا
24 ستمبر ، 2016

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید

 

مقبوضہ کشمیرکے شہربارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے، بھارت مخالف مظاہرےروکنے کیلئے کٹھ پتلی حکومت نے موبائل فون سروس معطل کر دی۔

مقبوضہ کشمیر میں 78 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ،بارہ مولا میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے روکنے کیلئے موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے ۔

گزشتہ رات بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا تھا،ڈھائی ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن مقبوضہ وادی میں صورتحال معمول پر نہ آسکے ، قابض انتظامیہ نےوادی میں آج بھی کرفیو لگا رکھا ہے ،جس کے باعث شہریوں کو شدید خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

وادی میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بھی مکمل ہڑتال ہے، حریت کانفرنس نے 29 ستمبر تک وادی میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں توسیع کی ہے،بھارتی مظالم میں 8 جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :