دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2016

چین : صحافی کیلئے چھتری اور کالا چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا

چین : صحافی کیلئے چھتری اور کالا چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا

چین میں ایک خاتون صحافی کو دھوپ سے بچنے کے لئے چھتری لینا اور کالا چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی صحافی کی دھوپ سے بچنے کے لئے چھتری لئے اور چشمہ پہنے ہوئے تصویر لی گئی جس کے بعد کمپنی نے اس صحافی کو معطل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صحافی حالیہ دنوں میںچین میں میرانتی طوفان کے بعد ہونے والے نقصان پر رپورٹنگ کے لیے متاثرہ علاقے زیامیئمن شہرگئی ہوئی تھی۔

صحافی کی وہاں ایک رضاکار سے انٹر ویو لیتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اس نے چھتری لئے کالا چشمہ پہننا ہوا تھا،یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوتے ہی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ٹی وی چینل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ایک صحافی نے ہمارے اصولوں کی پاسداری نہیں کی اور انٹرویو کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اس لئے اسے معطل کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایک شخص کا کہنا تھا کہ ٹی وی اسٹیشن کو اس بات کو واضح کر دینا چاہیے کہ اس کے صحافی چشمہ پہن سکتے ہیں یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ بات بھی زیر بحث رہی کہ صحافی میں شائستگی کی کمی دیکھی گئی اور جس شخص کا وہ انٹرویو کر رہی تھی وہ شخص بہت بوسیدہ حالت میں تھا۔

 

مزید خبریں :