شہر شہر
24 ستمبر ، 2016

لاہور :چونگی امر سدھ کے مکین،طلبا ناقص سیوریج کیخلاف سراپا احتجاج

نوین علی ....لاہورکےعلاقےچونگی امرسدھو کےمکین اور اسکول کے بچے سیوریج کے گندے پانی اور پینے کےصاف پانی کی عدم دستیابی کےخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نےنعرےبازی کرتے ہوئےگندے ماحول سےنجات اور صاف پانی کی فراہمی کامطالبہ کیا،تاہم پولیس نےمظاہرین کو احتجاج سے روک دیا۔

لاہورمیں فیروزپور روڈ کی آبادی چونگی امرسدھو میں یونیفارمز میں ملبوس مقامی اسکول کےکم سن بچےبھی کتابیں اور بستے اٹھائے نعرےبازی کرتے رہے،بچےسڑک اور فٹ پاتھ پرہی بستےاور کتابیں رکھ کر بیٹھ گئے۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ 2ماہ سےسیوریج کا گنداپانی گلیوں میں موجود ہے، پینےکوصاف پانی دستیاب نہیں، اس پانی سےوضوکربھی لیں تومسجد تک پہنچنامشکل ہوتا ہے، ڈینگی مچھر بیماریاں پھیلارہاہے۔

انہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب سےمطالبہ کیاکہ صورتحال کا تدارک کیاجائے،احتجاج کےدوران پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی، جس نےمظاہرین کو منتشر کر دیا،مظاہرین نےالزام عائدکیاکہ پولیس نے احتجاج ختم نہ کرنے پر مقدمہ درج کرنےکی دھمکی دی ہے۔

 

مزید خبریں :