دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2016

اسنیپ چیٹ کا اپنے پہلے گیجٹ ’اسپیکٹیکلز‘کا اعلان

اسنیپ چیٹ کا اپنے پہلے گیجٹ ’اسپیکٹیکلز‘کا اعلان

 

اسنیپ چیٹ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہےکہ میسیجنگ کے لیے معروف ایپ نے اپنے پہلے گیجٹ ’اسپیکٹیکلز‘ کا اعلان کر دیا۔

اسپیکٹیکلز کیمرے سے لیس ایک ایسا چشمہ ہے جس سے دس سیکنڈ تک ویڈیو ریکارڈ کی جا سکے گی، اس کی قیمت 13ہزار روپے سے زائدہو گی اور یہ اس سال کے آخر میں بازار میں آنے کی توقع ہے۔

اس سے پہلے گوگل کا اسمارٹ گلاس نامی گیجٹ اپنی قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبول نہیں ہو سکا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے اسپیکٹیکلز کی مقبولیت کے زیادہ امکانات ہیں۔

مزید خبریں :