پاکستان
24 ستمبر ، 2016

حکیم بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

حکیم بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

 

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔

عبدالحکیم بلوچ نے بلاول بھٹوزردای کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔

عبدالحکیم بلوچ نے کچھ روز قبل وزیر مملکت کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، عبدالحکیم بلوچ ملیر سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :