دنیا
25 ستمبر ، 2016

لوک فنکاروں نے پاکستانی ثقافت کوفروغ دیا،عائشہ فاروقی

لوک فنکاروں نے پاکستانی ثقافت کوفروغ دیا،عائشہ فاروقی

 

راجہ زاہد اختر خانزادہ...ہیوسٹن میں پاکستان کی متعین نئی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوک فنکاروں نے پاکستان کے کلچرل اور ثقافت کی ترویج کیلئے جو کام کئے،وہ قابل ستائش ہیں، فنکار ہمارے ملک کے ہیروز ہیں۔

میئر آف ہیوسٹن، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی اور پاکستان قونصلیٹ کے اشتراک سے منعقدہ پاکستانی کلچرکے فروغ اور اس میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو تہنیتی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب میںکہی،تقریب میں مقامی امرکیوں ،عمائدین شہر اور سول و اعلیٰ حکام سمیت کئی ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

عائشہ فاروقی کا خطاب میںمزید کہنا تھا کہ انہیں ہیوسٹن آنے کے بعد یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہیوسٹن اور کراچی کے درمیان ایک آفیشنل ریلیشن 2009ء سے قائم ہے جس کے تحت دونوں شہروں کو جڑواں سٹی قرار دیا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کی ہی بیٹی ہیں کیونکہ ان کی پرورش اور ابتدائی تعلیم اسی شہر میں ہوئی اور دونوں شہروں کے درمیان یہ رشتہ ان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

سسٹر سٹیز کا مقصد ایک شہر کا دوسرے شہرکےعوام سے روابطہ کومضبوط کرنا ہے،وہ اپنے تین سالہ تعیناتی کے ا س دور میں اس کو بھر پور طریقے سے پورا کرنے کیلئے ہر ممکن مدد و تعاون کریں گی،انہوں نے مزید کہا کہ آج جو فنکار یہاں موجود ہیں انہوں نے آٹھ ماہ قبل امریکا میں ہونے والی سائوتھ بائے سائوتھ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی اور ان کو امریکہ نے سرکاری طور پر اپنا مہمان بنایا یہ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ یہ فنکار ہمارے ملک کے ہیروز ہیں جو کہ ہمارے کلچر کو دنیا بھر میں دیگر اقوام کے سامنے انتہائی بہتر انداز میں پیش کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

یہی مشن جڑواں کی تنظیم کا بھی ہے کہ دونوں ممالک کے ان شہروں میں عوامی سطح پر کلچرل فروغ کیلئے اقدامات کیے جاتے انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے عہدیداران اس بات پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ پروگرام مرتب کر کے آج ان فنکاروں کو ہیوسٹن کی مقامی مین اسٹیریم میں متعارف کرایا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو تہنتی سرٹیفکیٹ میئر آف ہیوسٹن اور کانگریس کی جانب سے دلوائے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ دیگر کئی ایسے پروجیکٹ پر بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان رشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔انہوں نے سسٹر سٹی کے عہدیداران کو بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ ملنے اور ان کی جانب سے اہم کام سر انجام دینے پر ان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

قبل ازیں میئر آف ہیوسٹن کی جانب سے ان کی نمائندگی ہیوسٹن سٹی کونسل کی رکن کارلا سنرنوزل نے کی ،انہوں نے نئی پاکستانی قونصل جنرل اور پاکستان لوک فنکاروں کو خوش آمدید کرتے ہوئے تقریب میں ثقافتی پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پر سٹی ہیوسٹن کی جانب سے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ہیوسٹن سسٹر سٹیز کے صدر ہیری جیت،طاہر پرویز،ایم جے خان،محمد ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مریم خان نے سر انجام دئیے اس موقع پر سارہ خان نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے جس کے بعد پاکستان سے آئے ہوئے اس ثقافتی طائفہ کے اراکین اور ان کو امریکہ میں متعارف کرانے والی تنظیموں اور شخصیات کو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کلچر کے فروغ پر ان کی خدمات کے اعتزاف میں میئر آف ہیوسٹن اور امریکی کانگریس کی جانب سے کانگریس وومین شیلہ جیکس نے تہنہتی سرٹیفکیٹ پیش کیے۔


جن لوک فنکاروں اور شخصیات کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے ان میں لوک فنکار واحد بخش علن فقیر ،مائی نمانی،اختر علی،پرویز صدیقی،ساجد علی،نزاکت حکیم،جمشید حکیم،مہر خان،ظفر رامے اور دیگر شامل تھے ۔ ان فنکاروں کو امریکا لانے اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے خدمات کے اعتزاف میں ان کے پرموٹرز جس میں شیک انٹرٹینمنٹ کے امیر علی مکھانی،شکیل مکھانی،مقامی اسپانسرز اسد صدیقی،والس بینک اور دیگر کو تہنتی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

مزید خبریں :