دلچسپ و عجیب
25 ستمبر ، 2016

اٹلی: ماہر شیفس 5ہزار سے زائد پیزا تیار کرنے کاعالمی ریکارڈ

اٹلی: ماہر شیفس 5ہزار سے زائد پیزا تیار کرنے کاعالمی ریکارڈ

نیلما خان...یوں تو دنیا بھرمیں مزید ار اور دلچسپ کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جوماہرانہ اندا ز اپناتے ہوئے اپنے فن کا استعمال ایسے کرے کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کرڈالے۔

اٹلی کے ایک قصبے پُگلی میں ایسے ہی کئی ماہر شیفس نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے12گھنٹے میں 5,836پیزا پائی تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کروالیا ہے۔

پیزا تیار کرنے کی یہ تقریب پیزا تھیم فیسٹیول کے دوران منعقد کی گئی ،جس میں شہر بھر سے 43ماہر شیفس نے شرکت کرکے ہزاروں پیزا پائی تیار کئے اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔واضح رہے اس سے قبل سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ سوئٹزرلینڈ میں قائم کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :