کاروبار
25 ستمبر ، 2016

پاک بحرین پہلی بزنس کانفرنس آج مناما میں ہوگی

پاک بحرین پہلی بزنس کانفرنس آج مناما میں ہوگی

پاکستان اور بحرین کی پہلی بزنس کانفرنس آج اتوار کومناما میں ہوگی۔کانفرنس کا انعقاد پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے پر کاروبار حضرات بات کریں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ بحرین میں اس طرح کی کانفرنس بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے۔

کانفرنس میں 400 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔کانفرنس کی صدارت دونوں ممالک کے وزراء تجارت مشترکہ طور پر کریں گے۔

مزید خبریں :