کھیل
25 ستمبر ، 2016

جیت کا کریڈٹ سب کھلاڑیوں کو جاتا ہے، سرفرازاحمد

جیت کا کریڈٹ سب کھلاڑیوں کو جاتا ہے، سرفرازاحمد

پاکستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میں مین آف دا میچ رہے۔سرفراز احمد کہتے ہیں پاکستانی کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے کہ نئے لڑکے پرفارم کررہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد چھاگئے۔

عمدہ کپتانی سے نہ صرف ٹیم نے لگاتار تیسری بار فتح حاصل کی،بلکہ مین آف میچ بھی قرار پائے۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ سب پلیئرز کو جاتا ہے جنہوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔پاکستان کے لیے اچھا اشارہ ہے کہ نئے لڑکے اوپر آرہے ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنےپرتوجہ ہے۔ون ڈے کی کپتانی کا بالکل بھی نہیں سوچ رہا۔ گرین شرٹس 27 تاریخ کو آخری ٹی 20 میچ میں کالی آندھی کا وائٹ واش کرنے میدان میں اتریں گی۔

مزید خبریں :