دنیا
25 ستمبر ، 2016

شارلٹ میں پانچویں دن بھی سیکڑوں افراد کا احتجاج

شارلٹ میں پانچویں دن بھی سیکڑوں افراد کا احتجاج

امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں پانچویں دن بھی سیکڑوں افراد کی جانب سےاحتجاج جاری ہے۔ شارلٹ میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک ہو گیا تھا۔

پولیس کے خلاف مظاہروں اور فائرنگ کر نے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے مظاہروں کے بعد پولیس کا واقعہ کے وقت کی نئی ویڈیوجاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شارلٹ میکلن برگ کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ43سالہ سیاہ فام شہری کیتھ اسکاٹ کی ہلاکت کے واقعے کی نئی ویڈیوجاری کی جائے گی۔ یہ فیصلہ شہری حقوق کے رہنماوں اورمظاہرین کے مطالبے پرکیا گیا ہے۔

سات بچوں کے باپ کیتھ اسکاٹ کو منگل کے روزایک سیاہ فام پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس اہلکارکا کہنا ہے کے کیتھ کے پاس ایک پستول اورافیون بھی تھی۔ اس کے لواحقین نے جمعے کوجاری کی گئی ویڈیودیکھ کرکہا تھا کہ اس میں واضح نہیں کہ کیتھ کے ہاتھ میں کیا ہے۔

مزید خبریں :