پاکستان
25 ستمبر ، 2016

بھارت کے پاکستان پرالزامات قابل مذمت ہیں،ترجمان دفترخارجہ

بھارت کے پاکستان پرالزامات قابل مذمت ہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے بھارتی قیادت کےپاکستان پرالزامات قابل مذمت ہیں۔بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی اورمعاونت کررہاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کےمختلف شہروں میں دہشتگردی کاارتکاب کررہاہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اعترافی بیانات بھارتی سرپرستی کاثبوت ہیں۔

نفیس زکریا نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیری رہنما برہان وانی کاماورائے عدالت قتل کیا ہےاوربھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

مزید خبریں :