دنیا
25 ستمبر ، 2016

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ کینیڈا پہنچ گئے

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ کینیڈا پہنچ گئے

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینیڈا پہنچ گئے ۔ شاہی جوڑے کے ساتھ پہلی بار سرکاری دورے پران کے نٹ کھٹ بچے بھی کینیڈا پہنچے ہیں ۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برٹش کولمبیا کے فوجی ایئرپورٹ پر شاہی مہمانوں کا استقبال کیا ۔ ڈیوک اورڈچزآف کیمبرج برٹش کولمبیا کے قانون سازوں کی ایک تقریب میں شریک ہوں گے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی ۔

ایک ہفتے کے سرکاری دورے میں شاہی جوڑا 30 سے زائد تقریبات میں شرکت کرے گا۔ اس دوران 3سال کے شہزادہ جارج اورننھی شہزادی شارلٹ اپنی معصوم اداؤں سے عالمی توجہ کا مرکز رہیں گے ۔

 

مزید خبریں :