کاروبار
25 ستمبر ، 2016

ایس ایس جی انتظامیہ سے گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ

ایس ایس جی انتظامیہ سے گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ

 

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گیس پریشر کم ہونےکی وجہ سے کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونا شروع ہوگئے ہیں،گیس پریشر بحال کیا جائے۔

چیئرمین سندھ زون کے مطابق ہفتے میں 3روز سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جانے کے باوجود گیس پریشر نہیں مل رہا ہے، جس کی وجہ سے شہر کے کئی سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے ہیں، صورتحال کی وجہ سے عوام کو سخت پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی انتظامیہ گیس پریشر بحال کرے۔

مزید خبریں :