دنیا
25 ستمبر ، 2016

صدراوباما نے افریقی امریکی عجائب گھر کا افتتاح کردیا

صدراوباما نے افریقی امریکی عجائب گھر کا افتتاح کردیا

 

امریکی صدرباراک اوباما اوران کی اہلیہ مشیل اوباما نے واشنگٹن میں افریقی امریکی تاریخ سے متعلق ملک کے پہلے میوزیم کا افتتاح کر دیا ۔

باراک اوباما نے امریکا کی سب سے پرانے سیاہ فاموں کے چرچ کی گھنٹی بجا کر باضابطہ طور پر میوزیم کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس میوزیم کو آزادی کے لیے کیا گیا مشترکہ سفر قرار دیااورکہا کہ آج کا دن ثابت کرتا ہے کہ امریکا تبدیلی سے، انقلاب سے، ہم لوگوں سے وجود میں آیا اور یہ ملک مزید بہتر ہو سکتا ہے۔

54 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیےگئے 37ہزار 200مربع میٹر میں پھیلے اس عجائب گھر کو مکمل کرنے میں تقریباً 4 سال لگے۔اس میوزیم میں 36ہزار اشیا رکھی گئی ہیں۔

اس موقع پرسابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی موجود تھے جنھوں نے 2003 میں اس عجائب گھرکی تعمیرکے بل پر دستخط کیے تھے۔ افتتاحی تقریب میں اوپرا ونفرے اورول اسمتھ نے بھی شرکت کی ۔

مزید خبریں :