کھیل
25 ستمبر ، 2016

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ون ڈے کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کےخلاف پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،اظہر علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان ون ڈےسیریز30 ستمبر سےہو گی۔ ٹیم میں اسد شفیق کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکواڈ میں شرجیل خان ، بابر اعظم ، اسد شفیق، شعیب ملک،سرفرازاحمد ،عمر اکمل ، محمد رضوان محمد نوازشامل ہیں۔

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں  محمد عامر،وہاب ریاض، حسن علی ،سہیل خان ،عماد وسیم ،یاسر شاہ اورراحت علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مد مقابل ہوں گی ۔ سیریز میں 3 ایک روزہ میچز ہی کھیلے جائیں گے۔

3 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30ستمبراور دوسرا میچ 2اکتوبر کو شارجہ میں کھیلاجائے گا جبکہ تیسرااور آخری میچ 5اکتوبر کو ابوظبی میں ہوگا۔

 

مزید خبریں :