پاکستان
25 ستمبر ، 2016

وزیراعظم نے کشمیرپرکوئی نئی بات نہیں کی، پرویز الٰہی

وزیراعظم نے کشمیرپرکوئی نئی بات نہیں کی، پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیرپرکوئی نئی بات نہیں کی۔ ہماراکسان تباہ ہورہاہے،بھارت سےٹماٹرآرہے ہیں،آج بھی لوگ ق لیگ کے دوراقتدارکویادکرتےہیں۔

گجرات میں چودھری ظہورالٰہی کی 35ویں برسی کے موقع پر تعزیتی جلسے سے خطاب میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کوایسا سبق سکھائیں کہ دوبارہ الیکشن لڑنے کی ہمت نہ کریں ۔شہبازشریف کو باربارکہتاہوں ، دوراقتدارمیں کئے گئے کاموں کا موازنہ کریں ۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ آج بھی لوگ ہمارے دوراقتدارکویادکرتےہیں۔موقع ملاتو ایسے کام کریںگے جو تاریخی ہوںگے۔عوام سے کہتاہوں یہ حکمران دوبارہ ووٹ لینے آئیں تواپنی آنکھیں اورکان بند کرلینا۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اورقوم ملکی سلامتی پرایک بیچ پرہیں ۔

 

مزید خبریں :