پاکستان
25 ستمبر ، 2016

سانحہ کوئٹہ : ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، بلوچستان بار

سانحہ کوئٹہ : ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، بلوچستان بار

 

صدر بلوچستان ہائیکورٹ بارعبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ 8اگست کوئٹہ کےحقیقی ملزمان کو گرفتاراوروکلاء سمیت ہر شہری کو تحفظ فراہم کیا جائے ،تاہم انہوں نے وکلاء کی جانب سے کل سوموار سے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے اسے ہفتے میں2روز تک محدود کرنےکااعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ساتھی وکلاء رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ سائلین کی مشکلات کےپیش نظر وکلاءنےہفتے میں آئندہ دو روز ہڑتال کافیصلہ کیاہے،اس فیصلے کے تحت وکلاء منگل اور جمعرات کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گےتاہم ہفتے کےباقی دن وکلاء عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

صدر بلوچستان ہائی کورٹ بارنے کہا کہ ہڑتال کےروز احتجاجی ریلیاں نکالی اورمظاہرےکئےجائیں گے، افسوس سے کہناپڑتا ہے کہ سانحہ کے 45روز سےزائد گزرنے کےباوجود اس کی تحقیقات سامنے نہیں آسکیں نہ اس حوالے سے حکومت کے کسی ذمہ دار نے ہم سے رابطہ ہی کیا۔

عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ سانحہ کوئٹہ میں وکلاء کو ختم کرنے کی سازش کی گئی، اس پر خاموش تماشائی نہیں بناجاسکتا،ہم اس صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےرابطہ کررہےہیں اور جب تک اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایاجاتا، ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :