پاکستان
25 ستمبر ، 2016

مودی نےجو راستہ اپنایا وہ ٹھیک نہیں، عمران خان

مودی نےجو راستہ اپنایا وہ ٹھیک نہیں، عمران خان

 

عمران خان نے کہا ہے کہ مودی ایک طرف تجارت کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کو اکیلا کرنا چاہتے ہیں ، خارجہ امور پر سارا ملک ایک ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بدقسمتی سے مودی نے جو راستہ اپنایا وہ ٹھیک نہیں ہے، وہ پاکستان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک میں ادارے کمزور ہوچکے ہیں ، کرپٹ وزیراعظم اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اداروں کو کمزور کرتا ہے ، جب ادارے تباہ ہوں گے تو کرپشن کیسے ختم ہو گی۔ بلاول بھٹو سے لے کر تمام سیاست دانوں کو ملک بچانے کے لئے آگے آنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سیاسی تحریکیں کراچی سے اٹھی ہیں ، اب ڈر کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی ڈھانچا نہیں تھا اور ہم اب ایک مضبوط پارٹی بن کر سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :