پاکستان
25 ستمبر ، 2016

یہاں احتجاج کی قدرنہیں، ترقی یافتہ ممالک میں اثرہوتا ہے، خورشید شاہ

یہاں احتجاج کی قدرنہیں، ترقی یافتہ ممالک میں اثرہوتا ہے، خورشید شاہ

 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج کی قدر نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کا اثر ہوتا ہے۔

آئی بی اے سکھر میں او جی ڈی سی ایل نیشنل ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیاسےگفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے جسے ہر شخص نظر انداز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے سے کچھ نہیں ہوگا وہ میدان میں بیٹھیں رہیں گے اورنواز شریف ہیلی کاپٹر سے اترتے رہیں گے،ترقی یافتہ ممالک میں مظاہرین حکومت کو سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن ختم ہوجائے تو غربت کا باآسانی خاتمہ ہو سکتا ہے۔پاناما ،بہاماس یا وکی لیکس کو کوئی حقیقت میں تبدیل کرنےکیلیے تیار نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کو خط لکھوں گا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ چار دن کی چاندنی ہو،او جی ڈی سی ایل کی طرح دیگر اداروں کو بھی طلبا کی تعلیم کے حوالے سے آگے آنا چاہیے۔

مزید خبریں :