دلچسپ و عجیب
26 ستمبر ، 2016

چین : دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کردیا

چین : دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کردیا

چین نے فاسٹ نامی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کر دیا ہے،جودوربین ستاروں، کہکشاؤں اورخلا کے پوشیدہ رازوں کے سگنلز کی تلاش کرے گی۔

چین کے صوبےGuizhouمیں تیا رکی گئی اس دوربین پر تقریباً 18 کروڑ ڈالرزلاگت آئی ہے اور اس کی تیاری میں 5سال کا عرصہ لگا، چین نے یہ دوربین مقامی انجنیئرز کی مدد سے تیا رکی ہے ۔

تاہم اس میں غیرملکی آلات بھی استعمال کئے گئے ہیں، فاسٹ نامی ریڈیودوربین500میٹرقطرکی ہے اور اس کی لانچ کا نظارہ سیکڑوں ماہرین فلکیات نےکیا۔

چینی سائنسدانوں کےمطابق فاسٹ کا مقصد کائنات کے ارتقا کے قوانین کو دریافت کرنا ہے، کہاجارہاہے کہ یہ دوربین زمین کی گوگل سےزیادہ تیزاور بہتر تصاویردینے کی اہلیت رکھتی ہے، کام میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کیلئے چینی حکومت نے 9000افراد کو دوربین پر تعینات کردیاہے۔

اس مو قع پر چینی صدر نے اپنے پیغام میں انجنیئرز، سائنسدانوں اور بلڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فاسٹ کے ذریعے نتیجہ خیز تحقیقی نتائج برآمد ہوں گے جس سے نہ صرف چین بلکہ عالمی سطح پر بھی سائنسی تحقیق میں مدد ملے گی۔

 

 

مزید خبریں :