خصوصی رپورٹس
26 ستمبر ، 2016

سمجھوتا ایکسپریس بھی نئی دہلی کے لیے چل پڑی

سمجھوتا ایکسپریس بھی نئی دہلی کے لیے چل پڑی

 

سمجھوتا ایکسپریس بھی نئی دہلی کے لیے چل پڑی، 138مسافر سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے واہگہ کے راستے نئی دہلی پہنچیں گے۔

سمجھوتہ ایکسپریس مسافر واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کے بعد بھارت کیلئے روانہ ہو گی۔

اس سے قبل بھارتی حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس سروس کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے پاکستانی ریلوے حکام کو مراسلہ بھجوایا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کو نہیں لے سکتے ۔

تاہم کچھ دیر بعد ہی بھارتی حکام نے پاکستانی ریلوے حکام کو ہاٹ لائن پر پیغام دیا کہ انھوں نے ٹرین کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرلیے ہیں ، سمجھوتہ ایکسپریس کو معمول کے مطابق بھجوایا جائے۔

مزید خبریں :