پاکستان
26 ستمبر ، 2016

ضلع لسبیلہ ،60گھنٹے بعد بھی 3کان کنوں کو نہ نکالا جاسکا

 

 

ساٹھ گھنٹے بعد بھی ضلع لسبیلہ کی کان میں پھنسے 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد کو نہیں نکالا جا سکا،انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کنراج کی کان میں پھنسےافراد 7 سو فٹ نیچے ہیں ،ریسکیو ٹیمیں 4 سو فٹ گہرائی تک پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کیلئےچائنیزماہرین ٹیم کوطلب کرلیا۔

حب کے علاقے کنراج میں دھودھر پروجیکٹ میں پھنسے2چینی انجینئرزاورمحنت کش کواب تک نہیں نکالاجاسکا۔پھنسے افرا دکو نکالنے کےلئے چینی ماہرین کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔

ایف سی اور لیویز فورس کی امدادی ٹیمیں کان میں 4 سو فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح10بجےکان کنی کےدوران لفٹ کی چین ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیاتھا۔

دھودھر پروجیکٹ میں کان سے زنک اور دیگر معدنیات کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :