پاکستان
26 ستمبر ، 2016

مودی اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، سیکریٹری خارجہ

مودی اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، سیکریٹری خارجہ

 

نریندر مودی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے مودی کو آئینہ دکھادیا،انہوں نے کہا کہ مودی نے اقوام متحدہ کے عدم مداخلت کے چارٹرز کی دھجیاں اڑادیں ۔

سیکریٹری خارجہ نے ٹھوس جواب دیتے ہوئے کہا کہ خود بھارت کے ریاستی ادارے دہشت گردوں کے پشت پناہ ہیں، کیچڑ ہم پر اچھال رہےہیں ، کشمیرمیں بھارتی مظالم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑرہاہے ۔

بھارت وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے اقوام متحدہ اور عالمی چارٹرز کی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں میں پاکستان کو مسئلہ کشمیر میں فریق تسلیم کیا گیا ہے اور بھارت خود بھی اسے تسلیم کرتا ہے لیکن اس کے پاس پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارتی قیادت مسلسل اشتعال انگیز بنایات اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے ، اعلیٰ سیاسی قیادت کی جانب سے اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید خبریں :